Home / Cricket / میں مکمل فٹ ہوں ،افغان کرکٹ بورڈ نے مجھے سازش کے ذریعے ورلڈ کپ سے باہر کیا “محمد شہزاد رو پڑے

میں مکمل فٹ ہوں ،افغان کرکٹ بورڈ نے مجھے سازش کے ذریعے ورلڈ کپ سے باہر کیا “محمد شہزاد رو پڑے

نامور افغان اوپننگ بلے باز محمد شہزاد نے اپنے ملک کے کرکٹ بورڈ پر ان کے خلاف سازش کے ذریعے ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ32سالہ کرکٹر نے کہا کہ

Advertisement

مجھے ابھی تک نہیں پتہ کہ مجھے کیوں ورلڈ کپ سے باہر کیا گیا حالانکہ میں مکمل طور پر فٹ تھا۔ کابل پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد نے افغانستان کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ انتظامیہ پر ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں لندن میں ڈاکٹر کے پاس گیا تھا اور انہوں نے میرے گھٹنے سے پانی نکالنے کے بعد دوائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں دو سے تین دن آرام کے بعد کھیل سکتا ہوں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کیپنگ سیشن میں شرکت کی اور پھر ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ لنچ کرنے کے بعد بس میں ہوٹل کے لیے روانہ ہوا تو میرے موبائل پر آئی سی سی کی پریس ریلیز موصول ہوئی کہ میں ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہوں اور اس وقت مجھے پتہ چلا کہ میں ان فٹ ہوں۔ محمد شہزاد نے اپنے ملک کے کرکٹ بورڈ پر ان کے خلاف سازش کے ذریعے ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔