Home / Cricket / ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا اعلان. ٹیم میں 4 اہم تبدیلیاں، تفصیلات انضمام الحق سے جانیے

ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا اعلان. ٹیم میں 4 اہم تبدیلیاں، تفصیلات انضمام الحق سے جانیے

‏لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران ورلڈکپ 2019 کے لیے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

Advertisement

انضمام الحق کے مطابق ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنید خان کی جگہ محمد عامر، فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض اور عابد علی کی جگہ آصف علی اور یاسر شاہ کی جگہ شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ وھاب ریاض کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا ہے کہ وہ تجربہ کار باﺅلر ہے اور انگلینڈ کی پچز پر اچھی بولنگ کر سکتا ہے، اسی لیے اسکو شامل کیا گیا، یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل پی سی بی نے ورلڈکپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں فاسٹ بولر محمد عامر شامل نہیں تھے