Home / Cricket / پاکستان اور آسٹریلیا میچ سے قبل عوام کیلئے بہت ہی مایوس کن خبر

پاکستان اور آسٹریلیا میچ سے قبل عوام کیلئے بہت ہی مایوس کن خبر

خراب موسم نے آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے میچ پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ٹونٹن میں ہونے والا پاک آسٹریلیا میچ کے بھی بارش کے باعث منسوخ ہو نے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

Advertisement


پاکستان سری لنکا میچ منسوخ ہونے کے بعد خراب موسم نے آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے میچ پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بدھ کو ٹونٹن میں ہونے والا پاک ا?سٹریلیا میچ کے بھی بارش کے باعث منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کو سری لنکا جیسی کمزور ٹیم کے خلاف بھی جیت نصیب نہیں ہوئی اور بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کر کے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز سے بری طرح شکست کھانے کے بعد قومی ٹیم کو رن ریٹ میں کمی کا سامنا ہے اور وہ تین میچ کھیل کر بھی صرف تین پوائنٹ حاصل کر پائی ہے۔پاکستان اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے جبکہ ا?سٹریلیا اپنے دونوں میچ جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔ خراب موسم نے آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے میچ پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ٹونٹن میں ہونے والا پاک آسٹریلیا میچ کے بھی بارش کے باعث منسوخ ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات