Home / Cricket / پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان نے اپنے 11 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ۔اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ۔ تفصیلات جانیں

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان نے اپنے 11 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ۔اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ۔ تفصیلات جانیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈکپ کا اہم میچ کل 26 جون کو دوپہر اڈھائی بجے کھیلا جائے گا پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے کیونکہ ہار کی صورت میں پاکستان کے لیے سیمی فائنل کے دروازے بند ہو جائیں گے

Advertisement


سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ”ہماری جیت تنقید کرنے والوں کو جواب نہیں۔ ہم یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور دیگر ٹیموں کی طرح یقین رکھتے ہیں کہ ہم ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔ ہم سب نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سمیت بقیہ میچوں میں اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔ حارث سہیل کی بیٹنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”مڈل آرڈر بلے باز کی تعریف کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ٹورنامنٹ میں یہ حارث کا صرف دوسرا میچ تھا لیکن مشکل صورتحال میں انہوں نے انتہائی عمدہ اننگز کھیلی۔ وہ انگلش کھلاڑی جوز بٹلر کی طرح کھیلے، وہ رنز کے بھوکے نظر آئے اور اننگز کے آغاز سے ہی ان کی باڈی لینگوئج بہت مثبت تھی۔ ہم یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور دیگر ٹیموں کی طرح یقین کرتے ہیں کہ ہم ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

امام الحق ،فخر زمان، بابر اعظم ،حارث سہیل، محمد حفیظ، سرفراز احمد، اماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، وھاب ریاض، محمد حسنین شامل ہیں مزید موسم اور پچ دیکھ کر تبادلہ کیا جا سکتا ہے