Home / Cricket / کیا ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ نہیں ہو پائے گا؟ انڈیا والوں نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

کیا ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ نہیں ہو پائے گا؟ انڈیا والوں نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ پر پھر سے شکوک و شبہات کے بادل منڈلانے لگے دھونی کے گلووز کے معاملے پر آئی سی سی کے ایکشن کے بعد سابق بھارتی کرکٹرز نے پاکستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا

Advertisement

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے بھارتی وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کے بھارتی فوج کے لوگو والے گلووز پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد اس معاملے پر بھارتی میڈیا اور سابق کرکٹرز نے پاکستان پر اپنا غصہ نکالنا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا اور سابق بھارتی کرکٹرز نے ورلڈکپ کے دوران پاکستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ شدت پسند مودی سرکار کہیں واقعی پاکستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ نہ کر دے۔ دوسری جانب آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بالآخر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔سابق کپتان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں متنازعہ گلوز استعمال کیے تھے جس پر آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں اس حرکت سے باز رہنے کیلئے کہا جواب میں بھارتی بورڈ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعتراض مسترد کردیا تھا۔ گزشتہ روز آئی سی سی نے اپنی پریس ریلیز میں یہ واضح کردیا کہ قواعد و ضوابط کے تحت مذہبی، سیاسی اور لسانی تعصب کو ہوا دینے والی چیزوں کا کٹ، بیٹ اور گلوز پر استعمال نہیں کیاجاسکتا۔آ