Home / News / Breaking News / Afghanistan stand with Pakistan on Kashmir Issue – Afghan Speaker

Afghanistan stand with Pakistan on Kashmir Issue – Afghan Speaker

Afghanistan Stand With Pakistan

افغانستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کر دی۔

دنیا نیوز کے مطابق عمران خان کی جدوجہد رنگ لانے لگی، مالدیپ میں چوتھی ساؤتھ ایشیائی سپیکر کانفرنس کے دوسرے روز بھی افغانستان کت ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری موثر سفارتکاری کامیاب رہے۔ کانفرنس کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر سے مالدیپ میں افغانستان کی پارلیمنٹ کے وفد نے اسپیکر کی قیادت میں ملاقات کی۔

اس موقع پر افغانستان پارلیمنٹ کے سپیکر نے کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر دی اور کہا کہ افغانستان ہر مشکل وقت میں پاکستان کے لوگوں اور کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

Advertisement


ملاقات میں پاک، افغان سرحد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ تجارت اور خطے میں پائیدار امن کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور کشمیر کے مسلے پر بھی بات یوئی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہندوستان نے ایک بار پھر کشمیر میں جارحیت کی، وادی میں 80 لاکھ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے، افغانستان خطہ میں امن کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا اور پاکستان کے شانا باشانہ تھڑا ہو گا۔ ​