Lanat ho aisi olad per jo baap ko jail bheej ker jashan manaye – Veena Malik to Maryam Nawaz
معروف اداکارہ وینا ملک کی مسلم لیگ نواز کی رہ نما مریم نواز کی حال ہی میں پوسٹ کی گئی ٹوئٹ پر منفرد انداز میں رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ سامنے آئی ہے۔
مسلم لیگ کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حال ہی میں اپنے والد کی ضمانت کی مدد ختم ہونے کے بعد واپس جیل جانے کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے۔مگر میں جاؤں گی۔
جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے۔ مگر میں جاؤں گی۔ کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل انشاءاللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔ https://t.co/Web0mp0f7d
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 6, 2019
مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل انشاءاللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔
مریم نواز کی ٹوئٹ کے رد عمل میں اداکارہ وینا ملک خاموش نہ رہیں اور مریم نواز ہی کی ٹوئٹ کو منفرد انداز تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جعل سازی کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے چور والد کو ذلیل کروانا تھا۔ مگر میں جاؤں گی۔
جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جعل سازی کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے چور والد کو ذلیل کروانا تھا۔ مگر میں جاؤں گی کیونکہ مقصد سیاسی اور ذاتی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ ذاتی مقاصد عوام کی قربانی مانگتے ہیں۔ کل کارکنوں کو استعمال کروں گی https://t.co/wj2REuoSva
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 6, 2019
لعنت ایسی اولاد پر جو باپ کو خود جیل بھیجنے کر جشن منائے ۔۔۔!!!#MaryamDumpsBaoJi
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 7, 2019
لعنت ایسی اولاد پر جو باپ کو خود جیل بھیجنے کر جشن منائے ۔۔۔!!!#MaryamDumpsBaoJi
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 7, 2019
جو ووٹ کو عزت دلوانا چاھتے ھیں۔۔۔!!!
ان کی تو اپنی کوئی عزت نہیں ۔۔۔۔!!!— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 6, 2019
اداکارہ وینا ملک نے یہ بھی کہا کہ مقصد سیاسی اور ذاتی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ ذاتی مقاصد عوام کی قربانی مانگتے ہیں۔ کل کارکنوں کو استعمال کروں گی۔
https://www.express.pk/story/1659937/24/